کراچی میں 2 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی، عوام خوش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی اسکینڈل میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے نے چالان عدالت میں پیش کردیا
چینی اسکینڈل میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے نے چالان عدالت میں پیش کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں آٹے کے ساتھ ساتھ چینی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے جس سے عوام خوش نظر آتے ہیں، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روز کے دوران 15 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہول سیل پر ینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کی کمی ہوئی جبکہ 2 روز کے دوران چینی کی قیمت میں فی کلو 15 روپے کی کمی ہوئی۔

حکومت چینی کی قیمت کم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات عوام الناس تک پہنچنا شروع ہو گئے۔ فی کلو چینی 84 روپے سے کم ہو کر 80 روپے کی سطح پر آچکی ہے۔

گزشتہ 7 روز کے دوران چینی کی 100 کلو کی بوری میں 1 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی، چینی کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی 100 کلو کی بوری ساڑھے 9 ہزار سے کم ہو کر 8 ہزار روپے ہوگئی۔

فی کلو چینی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 7 روز کے دوران ہول سیل میں چینی کی قیمت 95 روپے فی کلو سے کم ہو کر 80 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ گنے کرشنگ بر وقت شروع کرنے کا سرکاری اعلان حوصلہ افزاء ثابت ہوا ہے۔

ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے کم ہو کر 92 روپے تک آ گئی، کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی اور آٹے کی قیمت میں مزید کمی ہونی چاہئے تاکہ لوگ بنیادی ضروریاتِ زندگی سے صحیح معنوں میں استفادہ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گندم اور چینی بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم 

Related Posts