عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چا ہیے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fawad chaudhry urges opposition to postpone gatherings

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے بھی کورونا کیسز کے پیش نظر اپوزیشن کو جلسے جلوس ملتوی کرنے کا مشورہ دیدیا۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہئے،مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے وہ شخصیات جن کا عموعی احترام ہے اور جو حکومت اوراپوزیشن دونوں میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں وہ آگے آئیں اور مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں، تلخیاں کم کریں ملک کیلئے ضروری ہے۔

 

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ ہزاروں کیسز سامنے آرہے ہیں تاہم اپوزیشن جماعتیں ہر صورت جلسوں کے انعقاد پر بضد ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اپوزیشن کو کہا تھا کہ جلسوں سے حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، عوام کی جانیں خطرے میں نہ ڈالیں، کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے، مخالفین احتجاج دو یا تین ماہ موخر کردیں۔

مزید پڑھیں:کورونا نے مزید 50 پاکستانیوں کی زندگیاں چھین لیں،3 ہزار 47نئے کیسز رپورٹ

وبا کی صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے، جلوس کرنے والے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی حالیہ صورتحال کا بحیثیت قوم مقابلہ کرنا ہے۔ بڑھتی سردی کے ساتھ کورونا کے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی لہر کے دوران قوم نے مل کر ایس او پیز کو فالو کیا تو اللہ نے کرم کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت اور ایران میں کورونا سے بہت برے حالات ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بچایا ہوا ہے اور ہم ایس او پیز پر عمل کرکے اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Related Posts