کراچی پولیس کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل، چرس، گٹکا اور ماوا برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two accused arrested in Karachi

کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے موٹر سائیکل، چرس، گٹکا اور ماوا برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی شہلا قریشی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سٹی پولیس نے ایکشن لیا۔ کلاکوٹ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا۔

کلاکوٹ پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ سے ماڈل تھانہ فیروز آباد سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ملزمان احسن شاہ اور صائم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا۔

عید گاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم الطاف ولد عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے مختلف قسموں کی شراب کی 40 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

میٹھا در پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ پیڈلر مصری خان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 ہزار 15 گرام چرس برآمد کی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

جیکسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا اور ماوا سپلائی کرنے والے ملزم منیر خان کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضے سے 10 کلو گٹکا اور ماوا برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

نبی بخش پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ ملزم راشد کے قبضے سے 130 گرام چرس جبکہ ملزم عمران کے قبضے سے 120 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: 2 طالبعلم منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

Related Posts