یونیورسٹی کے دو طالبعلم منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یونیورسٹی کے دو طالبعلم منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
یونیورسٹی کے دو طالبعلم منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سرکاری یونیورسٹی اور نجی یونیورسٹی کے دو طالبعلم منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔

ماڈل تھانہ فیروز آباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو کلو سے زائد منشیات برآمدکرلی گئی، گرفتار طالبعلم کی نشاندہی پر منشیات سپلائی میں ملوث رکشہ ڈرائیور بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار طالبعلم دیگر طلباء اور علاقے میں دوستوں کے لیے منشیات منگواتا تھا،رکشہ ڈرائیور کوئٹہ سے منشیات کراچی لاکر طلباء کو دیتا تھا، گرفتار طالبعلم کراچی میں اپنے سرکل میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

دوسری جانب 2 اسٹریٹ کرمنلز چھینی ہوئی نقد رقم سرقہ شدہ موٹر سائیکل اورموبائل فونز سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلئے گئے، مُلزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمدکرلی گئیں۔

موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے نصیر آباد اسٹاپ کے قریب واردات کی۔ گزشتہ شب ملزمان مدّعی محمد عارف ولد فتح محد سے اسلحے کے زور پر نقد رقم، موبائیل فون، والٹ وغیرہ چھین کر فرار ہوئے تھے۔

گشت پر مامور تھانہ گلبرگ کی پولیس موبائل نے تعاقب کے بعد مُلزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی نقد رقم۔ موبائیل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ملزمان کی شناخت محمد ارشد ولد محمد اکرم اورقمر ولد نظام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے زیر استعمال برآمد شدہ موٹر سائیکل تھانہ حیدری مارکیٹ کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔ گرفتار ملزمان نے دوران انٹروگیشن سینٹرل کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

متعلقہ تھانہ جات و AVLCکو ملزمان کی گرفتاری کی بابت ذریعہ پولیس کنٹرول نوٹ کرایا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف راہزنی و ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

Related Posts