کراچی کی طرح سندھ کے دیگر علاقوں کیلئے بھی ترقیاتی پیکیج دینگے،اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will provide Karachi-like package for other areas of Sindh: Asad Umar

گھوٹکی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے اعلان کردہ منصوبے کی طرح سندھ کے دیگر علاقوں کو بھی ترقیاتی پیکیج دیئے جائینگے۔

وفاقی وزیر سندھ کے ضلع سکھر ، گھوٹکی ، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور شکار پور اضلاع کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے رہنما شہریار شر ،اپوزیشن لیڈر سندھ كفردوس شمیم ​​نقوی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی دعوت پر اوباڑو پہنچے۔ اسد عمر نے ضلع میں یونیورسٹی اور نادرا دفتر قائم کرنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع گھوٹکی قدرتی وسائل سے مالا مال اورپاکستان میں گیس کے سب سے بڑے ذخائر میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضلع میں کھاد بنانے والی فیکٹریاں ہیں لیکن پچھلے 40 سالوں میں مقامی نوجوانوں کو مہارت فراہم کرنے کے لئے ایک بھی تکنیکی ادارہ نہیں بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور سندھ کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم ​​نقوی نے گھوٹکی میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے شہر یار خان شر کی دعوت پر آج اوباڑوکا دورہ کیا۔

سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے صوبے پر حکمرانی کرتی رہی ہے۔

انہوں نے سندھ میں ترقی کی کمی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ کیا صورتحال میں بہتری آئی ہے یا خراب؟ ہوئی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ گھوٹکی ضلع میں 70 فیصد گیس پیدا ہوتی ہے اور یہ خطہ صوبے کے دیگر حصوں سے کہیں آگے ہونا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان پانچوں اضلاع میں ترقیاتی کاموں کو وفاقی حکومت کو کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ تمام علاقوں کو مساوی حقوق فراہم کرے۔

اسد عمر آج سکھر میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور پھر جیکب آباد جائیں گے جہاں وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرینگے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین نوکریوں سے برطرف

اسد عمر لاڑکانہ جانے سے پہلے وزیرآباد میں پی ٹی آئی رہنما آغا تیمور اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایم این اے غوث بخش خان مہر سے ملنے کے لئے شکار پور کا بھی دورہ کریں گے۔

اس کے بعد وہ اسلام آباد روانگی سے قبل روہڑی میں پی ٹی آئی رہنما سید طاہر حسین شاہ کے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

Related Posts