کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد تحریک انصاف سندھ میں بھرپور جلسے کرے گی، سندھ کی عوام کو پی پی کے استحصالی اور ظالمانہ نظام سے چھٹکارہ دلائیں گے۔
انصاف میڈیا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی سمیت تمام کورونا مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، بلاول زرداری اپنی صحت کی طرح عوام کی بھی فکر کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت نے ملک میں کورونا پھیلانے کا فیصلہ کرلیا ہے،گلگت میں عبرتناک شکست اور پشاور جلسی سے بلاول زرداری کو سبق حاصل کرنا چاہیے، پی ڈی ایم بغض عمران خان میں عوام کو بلی کا بکرا نہ بنایا جائے۔