شہر قائد، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے صرف215بستر رہ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے صرف215بستر رہ گئے
شہر قائد، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے صرف215بستر رہ گئے

کراچی:کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے آئی سی یوز میں صرف215 بیڈز باقی رہ گئے ہیں۔جناح اسپتال، آغا خان، لیاقت نیشنل، ساتھ سٹی اور پٹیل اسپتال میں آئی سی یوز کے بیڈز پر جگہ ختم ہوگئی ہے۔

جناح اسپتال میں 29 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں اور 19 مریض ایچ ڈی یوز میں زیر علاج ہیں۔ انفیکشیس ڈزیز اسپتال میں بھی 31 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔انڈس اسپتال میں بھی آئی سی یو کے 12 بیڈز خالی نہیں ہیں اورمریضوں کا ایمرجنسی میں علاج جاری ہے۔

سول اسپتال میں 16، ٹراما سینٹر میں 18 آئی سی یو بیڈزخالی ہیں۔مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ایچ ڈی یوز اور آئسولیشن بیدز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں 613 ایچ ڈی یوز کی سہولت موجود ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ67ہزار381 ہے اور وہاں 2ہزار866 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.59 فیصد کے ساتھ ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.12 ہے۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج، گھر میں آئسولیٹ ہوگئے

Related Posts