عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج، گھر میں آئسولیٹ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج، گھر میں آئسو لیٹ ہوگئے
عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج، گھر میں آئسو لیٹ ہوگئے

کراچی:گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی سیلفی پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی سیلفی میں عامر لیاقت حسین پہلے سے کافی بہتر اور تندرست نظر آرہے ہیں جبکہ انہوں نے آنکھوں پر چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صبح سویرے ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر اپنے گھر پہنچے ہیں اور اب وہ خود کو کافی آرام دہ اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی اہلیہ سیدہ طوبی عامر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے بہت شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔اس کے علاوہ عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور سیلفی بھی پوسٹ کی ہے۔

جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب اپنے گھر میں ہی آئسولیٹ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سیدہ طوبی عامر کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

Related Posts