فوک گلوکاری کی ملکہ شازیہ خشک نے گانے کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہہ دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوک سنگنگ کی ملکہ شازیہ خشک نے گلوکاری کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہہ دیا
فوک سنگنگ کی ملکہ شازیہ خشک نے گلوکاری کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہہ دیا

لوک گائیکی کی ملکہ کہلانے والی شازیہ خشک نے گلوکاری کو ہمیشہ کے لیے خداحافظ کہتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ آئندہ کی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کریں گی۔

فوک سنگر شازیہ خشک نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوکاری کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دینے کا فیصلہ میں نے  بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اب میں زندگی بھر اسلام کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہتی ہوں۔ زندگی اسلام کے لیے وقف کردی ہے اور گلوکاری کی طرف واپسی کا آئندہ کوئی ارادہ دور دور تک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا کے مشہور ترین ہیرو وحید مراد کی سالگرہ آج دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے

پاکستان کی ہر صوبائی زبان میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ شازیہ خشک نے بتایا کہ میں نے اس سے قبل دنیا کے ہر ملک میں ایک پاکستانی گلوکارہ کی حیثیت سے گلوکاری کی اور اب بھی بیرون ملک سے متعدد دعوتیں دی گئیں، تاہم میں نے سب کو شکریہ کہہ کر معذرت کر لی ہے۔

Image result for Shazia Khushk

شازیہ خشک نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال تک مسلسل میرے گیتوں کو پسند کرنے والے تمام لوگوں کی دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، لیکن مجھے امید ہے کہ اسلامی تعلیمات کے لیے زندگی وقف کرنے کے فیصلے سے کسی کو بھی کوئی اختلاف نہیں ہوگا۔

Image result for Shazia Khushk

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈری فنکار فردوس جمال کے بیٹے اور ڈرامہ ایکٹر حمزہ فردوس نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں مزید اداکاری نہیں کریں گے اور جلد پاکستان چھوڑ دیں گے۔حمزہ فردوس نے کہا کہ میں اس وقت تین ٹی وی پروجیکٹس پر کام کر رہا ہوں جن میں ڈرامہ سیریل ملالِ یار اور بن بادل برسات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار حمزہ فردوس جمال کا ملک میں مزید کام نہ کرنے اور پاکستان چھوڑنے کا اعلان

Related Posts