سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سینکڑوں متنازعہ اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سینکڑوں متنازعہ اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن لے لیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سینکڑوں متنازعہ اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن لے لیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سینکڑوں متنازعہ اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں ختم کر دیا ہے جنہیں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صارفین سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق یہ اکاؤنٹ مربوط لیکن مشکوک رویہ رکھنے کے باعث ختم کیے گئے جنہیں مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور مشرقِ بعید سے سیاسی مخالفین کے خلاف بیان بازی کے لیے چلایا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں اربوں پرندوں کی شیشے سے ٹکرا کر اموات روکنے کے لیے اقدامات

جو اکاؤنٹس بند کیے گئے، ان میں سے زیادہ تر کا تعلق انڈونیشیا سے تھا جن کی تعداد 100 سے زائد ہے جو مشرقی صوبے پاپوا کی بغاوت اور ملک سے علیحدگی کی تحریک کی مخالفت یا حمایت میں چل رہے تھے۔

فیس بک کے مطابق متنازعہ اکاؤنٹس سے ایسے بیانات جاری کیے جاتے تھے جو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، ایران اور قطر کی حمایت یا تنقید پر مشتمل تھے جس کے باعث انہیں متنازعہ سمجھتے ہوئے ایسے اکاؤنٹس ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا کہ خبریں شائع کرنے والے اچھے صارفین کو رقم کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ تمام تر خبریں  ویب سائٹ کے نیوز ٹیب میں شائع ہونا ضروری ہے۔اعلان کے مطابق فیس بک آئندہ چند ہفتوں میں خبروں کے ٹیب کا باقاعدہ آغاز کرے گی جبکہ قابل اعتبار اور مستند خبریں لانے والے صحافیوں کو مناسب رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: خبریں مہیا کرنے والے صارفین کو رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔فیس بک کا اعلان

Related Posts