بلوچستان کے عوام کی ترقی وزیراعظم کا نصب العین ہے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shibli Faraz
ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی لازم و ملزوم ہے،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے عوام کیلئے تاریخی پیکج اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے معاشی اور سماجی ترقی کا باعث بنیں گے۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے کوئٹہ پریس کلب کے عہدیداران کی ملاقات، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ملاقات میں موجودتھے۔پریس کلب کے نمائندہ وفد نے وزیر اطلاعات کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی لازم و ملزوم ہے،سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے عوام کیلئے تاریخی پیکج اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے معاشی اور سماجی ترقی کا باعث بنیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی اور ان کا احساس محرومی دور کرنا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہاکہ دور دراز علاقوں کے صحافیوں کو بھی وہی سہولیات ملنی چاہئیں جو ملک کے دیگر ترقی والے علاقوں کے صحافیوں کو میسر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کر کے صحافتی برادری سے ملاقات کروں گا۔

وفد میں رضا الرحمن،صدر کوئٹہ پریس کلب،ایکسپریس نیوز، ایوب ترین،صدر بلوچستان،یونین آف جرنلسٹس، خلیل احمد، عرفان سعید، بنارس خان، موسٰی فرمان، نصیر احمد،نادر حسن زمرد، سلمان اشرف، شیخ عبدالرزاق، اکبر نوتیزئی، حاجی خلیل، خیر محمد اور حمید خان بھی شامل تھے۔

Related Posts