ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ایدھی اور چھیپا شیلٹر ہومز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ایدھی اور چھیپا شیلٹر ہومز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا
ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ایدھی اور چھیپا شیلٹر ہومز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا

 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ایدھی اور چھیپا ویلفیئر سمیت کراچی کے مختلف شیلٹر ہومز کا انتظامی ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی کے مختلف شیلٹر ہومز سے مینؤل اور کمپیوٹرائزڈ 5 اور 10 سالہ ریکارڈ طلب کیا تھا، شیلٹر ہومز میں صارم برنی، چھیپا اور ایدھی سمیت دیگر فلاحی ادارے شامل ہیں۔ 

دوسری جانب (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے نمائندے بن کر سادہ لوح شہریوں سے جعل سازی کے ذریعے لاکھوں روپے لوٹنے والے گروہوں کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم سندھ اور دیگر افسران نے ملزمان کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور برآمد سامان کا معائنہ بھی کرایا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فون سمز، بی وی ایس ڈیوائسز اور جدید آلات برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیلا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  بہادر نوجوان نے ڈکیتی میں مزاحمت کرکے واردات ناکام بنا دی

Related Posts