کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر کی خصوصی ہدایات پر اسٹیل ٹاؤن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کیں۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 13 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، بڑی مقدار میں چھالیہ، تمباکو اور غیر ملکی گٹکا برآمد ہوا۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال مشکوک موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے۔ گرفتار اسٹریٹ کریمنلز ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں چھینا جھپٹی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق یہ عادی ملزمان ہیں جو قبل ازیں گرفتار ہو کر جیل جاچکے تھے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، گرفتار ملزمان میں صدام، اسلم، ریاض، کامران، عبدالخالق، عبدالغفار، ظفر، سلیم، عمران، بلال، سرفراز، فہیم اور جمیل شامل ہیں۔ برآمدہ اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا نے کراچی پولیس کے ایس پی راجہ ارشد کی جان لے لی