استنبول: ترکی نے آذر بائیجان کی بہادر فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے گانا تیار کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمینیا کو بد ترین شکست دینے اور نگورنو کاراباخ کی آزادی کیلئے ترکی نے آذر بائیجان کی بہادر فوج کو گیت کی صورت میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترک حکومت نے کارا باخ کی آزادی کیلئے آذر بائیجان کی بہادر فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوا خصوصی نغمہ تیار کیا جبکہ ترک صدر رجب طیب ایردوان بارہا اعلان کرچکے ہیں کہ آذر بائیجان اور ترکی ملک الگ لیکن قوم ایک ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان تصادم کے معاملے پر ترک صدر نے آذر بائیجان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے آذر بائیجان کے ہم منصب الہام علی یوف کو فون کیا اور ترک عوام اور اپنی طرف سے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں: ترک صدر کا آذر بائیجان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا اعلان