کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی رواں ماہ طے پا گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے طے ہوئی ہے۔ منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس میں ہوگی۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے منگنی میں شرکت آنے والے معزز مہمانوں کو ای میل کے ذریعے شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ تقریب کی منگنی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو اپنے کورونا وائرس منفی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی تقریب سے قبل بھیجنا ضروری ہے۔
وائرس ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ منگنی میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل بھیجنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بلاول ہاؤس میں منگنی کی تقریب میں شریک مہمان موبائل فون یا کیمرے استعمال نہیں کرسکیں گے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہےکہ تقریب کے بعد تصاویر تمام مہمانوں کو ہمارے آفیشل فوٹو گرافر سے دستیاب ہوسکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رہنما جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے