مسلمان سائنسدان شاہین نے کوروناوائرس ویکسین بناکرمسلمانوں کا سرفخرسے بلند کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہماری ویکسین کورونا کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک سکتی ہے۔مسلم سائسندان کا دعویٰ
ہماری ویکسین کورونا کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک سکتی ہے۔مسلم سائسندان کا دعویٰ

برلن: مسلمان ترک سائنسدان کا دعویٰ ہے کہ ان کی بنائی ہوئی ویکسین کورونا وائرس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلینیکل ٹرائلز سے گزرنے والی پہلی کورونا ویکسین تیار کرنے والے مسلم سائنسدان اوور شاہین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کو مصیبت میں مبتلا کردینے والے کورونا وائرس کا ہماری ویکسین خاتمہ کرسکتی ہے۔

جرمنی کمپنی بائیو این ٹیک اور امریکی فارماسوٹیکل کمپنی فائزر نے ایک مشترکہ پریس ریلیز پیر کے روز جاری کی جس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی ویکسین نے کلینیکل ٹرائلز کے 3 فیصد فیز میں 90 فیصد افراد کو بیمار ہونے سے بچا لیا۔

اوور شاہین نے ایک برطانوی اخبار کو پہلی بار انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر امید ہیں اور اگر سوال یہ ہے کہ کیا ویکسین سے کورونا کو روکا جاسکتا ہے یا نہیں تو میرا جواب ہے کہ ہاں۔ کیونکہ مجھے یقین ہے کہ ویکسین کی مدد سے کورونا سے تحفظ غیر معمولی بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل جرمنی کی ایک کمنپی نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا جس میں عالمی شہرت یافتہ جرمن نژاد ترک جوڑے کا کردار نمایاں رہا۔

 فائزر نامی کمپنی نے کورونا ویکسین کو انسانوں پر آزمانے کے نتائج کا اعلان آج کیا تاہم 50 سال سے زائد عمر رکھنے والے میاں بیوی اووَر شاہین اور اوزلم توریکی نے ویکسین کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ترک جوڑے نے کورونا ویکسین تیار کرکے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا

Related Posts