جامشورو میں طبی تعلیم متاثر، کورونا کیسز کے باعث لیاقت میڈیکل یونیورسٹی بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامشورو میں طبی تعلیم متاثر، کورونا کیسز کے باعث لیاقت میڈیکل یونیورسٹی بند
جامشورو میں طبی تعلیم متاثر، کورونا کیسز کے باعث لیاقت میڈیکل یونیورسٹی بند

جامشورو میں طبی تعلیم متاثر ہونے لگی، کورونا کیسز کے باعث لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کو بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران سندھ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں 200 سے زائد عملے کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے۔

ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد 17 افراد کورونا وائرس پازیٹو نکلے جس پر یونیورسٹی اگلے ماہ تک مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ طبی تعلیم کا سلسلہ رک گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہر قائد میں کورونا وائرس سے متعلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے پانچ ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اقدامات مزید سخت کردیئے گئے، مقامی انتظامیہ نے کراچی کے جنوبی ضلع میں کھڈا مارکیٹ اور کلفٹن بلاک 2 میں چھاپے مارے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں کورونا وائرس سے متعلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے 5 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اقدامات مزید سخت کردیئے گئے، مقامی انتظامیہ نے 2 روز قبل  کراچی کے جنوبی ضلع میں کھڈا مارکیٹ اور کلفٹن بلاک 2 میں چھاپے مارے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ ریسٹورنٹس سیل

Related Posts