وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس میں آج شریک ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس میں آج شریک ہوں گے
وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس میں آج شریک ہوں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس میں آج شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شریک ہوں گے جو آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوگا۔

اس حوالے سے ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی صدار ت کرنے والے روس کی طرف سے وزیرِ اعظم عمران خان کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کی صدارت کریں گے جنہوں نے ذاتی طور پر وزیرِ اعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق 8 ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ ساتھ 4 مبصر ممالک کے رہنما بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے جن کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ایس سی او سیکریٹری جنرل کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے جلا میں بین الاقوامی امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیرِ خارجہ کا 2 روزہ دورۂ پاکستان آج سے شروع

Related Posts