کینیڈا میں اربوں پرندوں کی شیشے سے ٹکرا کر اموات روکنے کے لیے اقدامات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں پرندوں کی شیشے سے ٹکرا کر اموات: روک تھام کے لیے حیرت انگیز اقدامات
اربوں پرندوں کی شیشے سے ٹکرا کر اموات: روک تھام کے لیے حیرت انگیز اقدامات

دُنیا بھر میں اربوں پرندوں کی  ہر سال مختلف عمارتوں کے شیشوں سے ٹکرا کر ہلاکت کو روکنے کے لیے کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں حیرت انگیز اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔

گزشتہ نصف صدی کے دوران تقریباً 3 ارب پرندے صرف امریکا اور کینیڈا میں شیشے کی کھڑکیوں سے ٹکرا کر ہلاک ہوئے جبکہ دو سال قبل دنیا کے سب سے گنجان آباد ملک چین کی آبادی 1 ارب 38 کروڑ تھی جو ہلاک ہونے والے پرندوں کا نصف بھی نہیں۔

Image result for Birds collision with glass

پرندے شیشوں کی شفافیت کے باعث انہیں دیکھ نہیں سکتے اور گھروں یا عمارات کو کھلا سمجھ کر وہاں سے گزرنے یا خوراک تلاش کرنے کی غرض سے اندر گھسنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے باعث وہ شیشوں سے ٹکرا جاتے ہیں۔ کبھی کبھار پرندے شیشوں کو دیکھ کر  حیران ہوجاتے ہیں اور اپنی ہی نسل کے دوسرے پرندے پر جھپٹنے کی کوشش کرتے ہیں جو دراصل ان کا اپنا ہی عکس ہوتا ہے۔

Image result for Bird death

پوری قوت سے کسی بھی شیشے سے ٹکرانے کے باعث وہ انتہائی بلند و بالا عمارت سے نیچے آ گرتے ہیں جس سے وہ ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اگر عمارت بلند نہ بھی ہو تو پرندوں کا زخمی ہو کر گرنا بھی موت سے کسی صورت کم نہیں ہے۔ زخمی پرندہ اکثر اوقات اڑ نہیں سکتا اور اس پر بلی جیسے شکاری جانوروں کے علاوہ چیل جیسے شکاری پرندے بھی حملہ کر کے ان کی جان لے لیتے ہیں۔

Image result for cat hunting

ہر سال لاکھوں کروڑوں کے حساب سے پرندے شیشوں سے ٹکرانے کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں جن میں سے زیادہ تر ایسے پرندے ہوتے ہیں جو کسی اور علاقے یا جنگلوں سے ہجرت کرکے زندگی کی تلاش میں نئے علاقوں میں آتے ہیں۔

Image result for Bird

ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کے لیے ترقی یافتہ شہر مقتل گاہوں سے کم نہیں ہوتے کیونکہ نئے ماحول سے اجنبیت ایسے پرندوں کو نت نئی حرکتوں پر اکساتی ہے جس کے باعث ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ پانی پینے کے لیے ایسے پرندے جیسے ہی کسی تالاب کا رخ کرتے ہیں تو اس سے ٹکرا کر گر جاتے ہیں کیونکہ دراصل دور موجود کسی حقیقی تالاب کا عکس ہوتا ہے۔

Image result for Bird

کینیڈا میں پرندوں کو ہلاکت سے بچانے کے لیے عمارتوں کی تعمیر میں شیشے کا استعمال کم کردیا گیا ہے تاکہ پرندے کسی دھوکے کا شکار نہ ہوں۔ بعض عمارتوں کو کھلا رکھ کر شیشے ہٹا دئیے گئے ہیں جبکہ بعض جگہ شیشوں پر بنائے جانے والے نشانات سے پرندوں کی رہنمائی کی جارہی ہے۔ کھڑکیوں کو شٹرز اور شیڈز سے ڈھانپا جا رہا ہے اور لکڑی اور لوہے کی کھڑکیاں استعمال کی جا رہی ہیں تاکہ شیشے جیسی شفافیت حاصل نہ ہو جس کے باعث پرندے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

Image result for Bird

پرندوں کو ہلاکت سے بچانے کے لیے شیشوں کو بالکل ختم کرنا ضروری نہیں ہے، تاہم شیشوں کو کپڑوں کی مدد سے ڈھکنا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ شیشوں کے سامنے اندھیرا کرنے سے ان کی چمک کم ہوجاتی ہے جبکہ پرندے روشن چیزوں کی طرف لپکتے ہیں تاہم پرندوں کو ہلاکت سے بچانے کے لیے شیشوں سے جس حد تک ممکن ہو، چھٹکارا پانا ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرینِ ارضیات کے مطابق  ڈائنو سار کا شکار کرنے کے لیے خونخوار مگر مچھ جیسے رائیسو چیان نامی جانور 5 کروڑ سال تک کرۂ ارض پر موجود رہے  جو آج سے تقریباً 25 کروڑ سال قبل نمودار ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جوہانسبرگ یونیورسٹی آف وٹواٹرز رینڈز کے ماہر ارضیات فریڈرک ٹولکارڈ نے نئے سرے سے رائیسو چیان کے فاسلز کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں نہ صرف گوشت خور بلکہ شکاری بھی قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈائنو سار کا شکار کرنے والے رائیسو چیان 5 کروڑ سال تک زندہ رہے۔ماہرین ارضیات

Related Posts