وزیراعظم عمران خان کے کل حافظ آباد میں جلسے کی تیاریاں 

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Preparations for PM Imran Khan's meeting in Hafizabad tomorrow

حافظ آباد :وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کل حافظ آباد میں جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ حافظ آباد میں گوجرانوالہ روڈ پر 118 کنال پر یونیورسٹی، 400 بیڈ کا جدید نوعیت کا ہسپتال روڈ جن میں علی پورچھٹہ روڈ، خانقاہ ڈوگراں روڈ ،سکھیکی روڈ ،جلالپور بھٹیاں میں دریائے چناب پر پل، ریلوے انڈرپاس اندرون شہر ودیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کا پرجوش استقبال کرنے اور حافظ آباد اسٹیڈیم میں وزیراعظم کا جلسہ عام سے خطاب کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی قائدین چوہدری مہدی حسن بھٹی،ممبر قومی اسمبلی چوہدری شوکت علی بھٹی،میاں مامون جعفر تارڑ پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے حلقہ پی پی 69،امیدوار تحصیل چیئرمین حافظ آباد چوہدری سکندر نواز بھٹی،تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری مبشر عباس بھٹی،ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف مہر رضوان محمود اور ضلع بھر کے تحریک انصاف کے متحرک مقامی قائدین نے وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر پرجوش استقبال اور جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس سلسلے میں ضلع بھر سے تحریک انصاف کے ووٹرز،سپورٹرز مقامی قائدین کی قیادت میں قافلوں کی صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے جہاں وزیر اعظم جلسہ سے خطاب کریں گے اور ضلع حافظ آباد کے لئے میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین کی واپسی، کیا سینیٹ الیکشن میں کچھ نیا ہونیوالا ہے؟

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان جی سی یونیورسٹی حافظ آباد کیمپس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،وزیر اعظم عمران خان کی آمد اور عوام سے خطاب کےسلسلہ میں تحریک انصاف ضلع حافظ آباد کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور ضلعی قائدین ضلع بھر میں کارکنوں کو کارنر میٹنگز کے ذریعے وزیر اعظم کے دورہ حافظ آباد کو بھر پور کامیاب بنانے کے لئے پروگرام کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

Related Posts