قومی سلامتی کے لیے مستحکم معیشت ایک اہم عنصر ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی سلامتی کے لیے مستحکم معیشت ایک اہم عنصر ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
قومی سلامتی کے لیے مستحکم معیشت ایک اہم عنصر ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے مستحکم معیشت ایک اہم عنصر ہے جبکہ ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آنے کے باعث اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی آڈیٹوریم راولپنڈی میں آرمی چیف کی میزبانی میں معیشت اور سلامتی کے باہمی تعلق کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جب میں ملک بھر کے تاجر حضرات اور معاشی حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آج بھی مارشل لاء دور کی طرح ہر بات پر آرڈیننس جاری کردیا جاتا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

شرکائے سیمینار کو ملک کی سلامتی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی ملک کی معیشت سے براہِ راست متاثر ہوتی ہے جبکہ سیمینار کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم تک لانا ہے  جبکہ  تاجربرادری کے حکومتی اقتصادی ٹیم سے رابطے اور جوابدہی خوش آئند ہے اور نجی وسرکاری اداروں میں بڑھتے ہوئے روابط قابل ستائش اقدام ہیں۔

اجلاس میں میں سرکاری معاشی ٹیم اور ملک کے تاجروں نے شرکت کی۔ فوٹو: ڈی جی آئی ایس پی آر

اس موقعے پر معاشی حکام نے تاجروں کو حکومت کی طرف سے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی معیشت اور اقتصادی صورتحال میں استحکام لانے کی کاوشوں کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج مل رہے ہیں۔

تاجر حضرات نے ماحول مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی معاشی اصلاحات میں بھرپور تعاون کیا جائے گا جبکہ تمام تاجر ٹیکس کی ادائیگی اور بہتر سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بری افواج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تین روز قبل سعودی بری افواج کے کمانڈر نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا، مہمان کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےسعودی بری افواج کے سربراہ کی ملاقات

Related Posts