بین الاقوامی فنڈ کیس میں برطانوی عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی تردید کرتے ہوئے فیصلہ بھارت اور نظام آف حیدر آباد کے ورثاء کے حق میں سنا دیا ہے۔
برطانوی عدالت میں ساتویں نظام آف حیدر آباد عثمان علی خان کے بھیجے گئے 1 ملین پاؤنڈ پر پاکستان اور بھارت کے حق ملکیت کے حوالے سے فریقین نے معزز جج کے روبرو دلائل پیش کیے۔نظام آف حیدر آباد نے یہ رقم پاکستان کو بھیجی تھی جس پر پاکستان کا مؤقف تھا کہ نظام حیدر آباد کی طرف سے بھیجی گئی رقم پاکستانی عوام کے لیے تحفہ تھی جسے واپس نہیں کیا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر بھارت کے لیے گلے کی ہڈی بن جائے گا۔ سابق جج بھارتی سپریم کورٹ
مقدمے میں بھارت کے ساتھ شامل نظام عثمان علی خان کے ورثاء کا کہنا تھا کہ یہ رقم بطور ورثہ نظام کے جانشین کو ملنی چاہئے جس پر برطانوی عدالت نے بھارت کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے 1947ء میں قیام پاکستان کے وقت 10 لاکھ 7 ہزار 940 پاؤنڈ کی رقم جو پاکستان کو لندن بینک اکاؤنٹ میں رکھنے کے لیے دی تھی، نظام کے جانشین کے سپرد کرنے کا حکم دیا۔
نظام کی طرف سے دی جانے والی 10 لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم 70 برسوں میں سود کے باعث 3 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ تک جا پہنچی ہے جس پر 2019ء کے ماہِ جون میں دائر کردہ کیس پر فیصلہ سنایا جبکہ اس سے قبل بھی فریقین 2012ء سے دعوے دائر کرتے رہے ہیں جن پر کبھی کوئی واضح فیصلہ نہ ہوسکا۔
دو ہفتے تک جاری رہنے والے کیس کی سماعت جسٹس مارکوس سمتھ کی سربراہی میں برطانوی عدالت کے ججز بینچ نے کی جس کے بعد فریقین کے دلائل اور دستاویزات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے مابین گزشتہ 7 سال سے جاری تنازعے پر عدالت نے رقم نظام کے جانشین مکرم جاہ اور ان کے چھوٹے بھائی مفرخ جاہ کو منتقل کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی کہ حکام رقم کی منتقلی کے لیے انتظامات مکمل کریں۔
یاد رہے کہ فرانس کے سابق وزیراعظم ایڈوارڈ بلاڈور اور سابق وزیردفاع کے خلاف کراچی افیئرز اسکینڈل کے حوالے سے مقدمہ چلایاجائے گا، سابق فرانسیسی وزیراعظم پر پاکستان کو آبدوزیں فروخت کرنے میں رشوت لینے کا الزام ہے۔
سابق وزیراعظم ایڈوار بالادور اور وزیر دفاع فرانسواں لیوتار کے خلاف مقدمہ ایک خصوصی عدالت میں چلایا جائے گا، دونوں رہنماؤں پر 1990 کی دہائی میں پاکستان کے ساتھ آبدوز معاہدے میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے ساتھ آبدوزمعاہدہ،سابق فرانسیسی وزیراعظم کےخلاف مقدمہ