دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 73 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 11 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 73 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 11 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 73 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 11 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ 73لاکھ افراد متاثر جبکہ 12 لاکھ 11 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 73لاکھ 19 ہزار 160افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 3 فیصد (12لاکھ 11 ہزار 268) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 86ہزار 558فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 74ہزار122 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ40 لاکھ 33ہزار770افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 19لاکھ 87ہزار564افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، کولمبیا 8ویں، برطانیہ 9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں 3 لاکھ 36 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 6 ہزار 849 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 167 کیسز کی تصدیق ہوئی جو کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران سب سے زیادہ ہیں۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 36 ہزار افراد متاثر، 6 ہزار 849 جاں بحق

Related Posts