پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ کرکے پولیس کو گرفتاری کا چیلنج کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
نوجوان کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو تلاش کر کے گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
فیصل آباد کے علاقے رضا آباد کے رہائشی بلاول نے چند روز قبل جدید اسلحے کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں، ویڈیو میں ملزم بلاول نے بڑھکیں لگاتے ہوئے پولیس کو چیلنج کیا تھا کہ پولیس اگر اسے پکڑ سکتی ہے تو پکڑ کر دکھائے، ملزم بلاول نے کمرے میں بیٹھ پر پستول سے پانچ فائر کیے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف اے ایس آئی عاطف منیر کی مدعیت میں پنجاب آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔