راحت فتح علی خان اور ثناء فخر کے اثاثوں پر ایف بی آر کی نظر پڑگئی، چھان بین شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راحت فتح علی خان اور اداکارہ ثناء فخر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
راحت فتح علی خان اور اداکارہ ثناء فخر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور اداکارہ ثناء فخر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔چھان بین شروع کردی گئی۔

ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کی غیرملکی کنسرٹس کی آمدن کا سراغ لگانے کیلیے کارروائی شروع کردی، ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے حوالے سے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

ایف آئی اے سے راحت فتح علی خان کی ٹریول ہسٹری مانگی ہے،خط میں ایف آئی اے کو یکم جولائی 2014سے تاحال راحت فتح علی خان کے تمام غیرملکی دوروں کی تفصیل فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے اداکارہ ثناء فخر کے ٹیکس معاملات کی چھان بین بھی شروع کر دی۔ ایف آئی اے سے اداکارہ کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء کے 5برسوں کے دوران بیرون ملک دوروں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء فخر نے سال 2019میں اپنی آمدن 13 لاکھ 58 ہزار90 روپے ظاہر کی۔ انہوں نے سال2019ء میں 79ہزار759روپے ٹیکس ادا کیا۔ شوبز اسٹار ثناء فخر نے اپنے گوشواروں میں پراپرٹی انکم ظاہر کی۔

Related Posts