جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 71 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 10 لاکھ 72ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 71 لاکھ 10 ہزار 987افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 72 ہزار712) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 68 ہزار 386 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 81 لاکھ 41 ہزار272 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ78 لاکھ 97 ہزارافراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 80لاکھ 72ہزار886 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، پیرو 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ جنوبی افریقہ 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 558 جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے 671 افراد کو متاثر کیا جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 ہو گئی۔
مزید پڑھیں: کورونا سے 3 لاکھ 18 ہزار سے زائد پاکستانی متاثر، 6 ہزار 558 جاں بحق