ہم نے تمام چیلنجز کا سامنا کیا، نیوی ہر جنگی صورتحال کیلئے تیار ہے۔ایڈمرل ظفر عباسی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے تمام چیلنجز کا سامنا کیا، نیوی ہر جنگی صورتحال کیلئے تیار ہے۔ایڈمرل ظفر عباسی

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے 3 سال میں تمام چیلنجز کا سامنا کیا جبکہ نیوی ہر جنگی صورتحال کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ہم پاک بحریہ کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ ایڈمرل امجد خان نیازی کو نئے نیول چیف کی حیثیت سے کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ گزشتہ 3 برس کے دوران نیوی نے تمام تر چیلنجز کا سامنا کیا جبکہ خطے میں استحکام کمزور رہا۔ ہم نے نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں ابھارنے پر توجہ دیتے ہوئے بہت سے مسائل حل کیے۔پاکستان کو قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ دیگر چیلنجز بھی درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحریہ کا کام قابلِ تعریف ہے، ، نیوی کی بنیاد جدید ستونوں پر استوار ہے، جنگی آلاتِ حرب اور نئے جہازوں کے ساتھ ساتھ 4 چینی فریگیٹ اور پی این ایس یرموک بھی آئندہ برس بحریہ کا حصہ ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے نیول چیف کے طور پر کمان سنبھال لی جبکہ سابق نیول چیف اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

 ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاکستان نیوی کے 22ویں سربراہ ہیں، کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب نیول ہیڈ کوارٹر پی این ایس ظفر میں ہوئی جہاں بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش نیول چیف ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

مزید پڑھیں:  ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

Related Posts