تہرے قتل کا کیس، سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف اپیل صدرِ مملکت کو بھجوا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تہرے قتل کا کیس، سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف اپیل صدرِ مملکت کو بھجوا دی
تہرے قتل کا کیس، سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف اپیل صدرِ مملکت کو بھجوا دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے تہرے قتل کے کیس میں پھانسی کی سزا کے خلاف ملزم کی رحم کی اپیل صدرِ مملکت کو بھجوا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں تہرے قتل کے کیس میں ملزم کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ پھانسی کے خلاف اپیل پر دلائل دیتے ہوئے وکیلِ صفائی ذوالفقار بھٹہ نے کہا کہ دونوں فریقین آپس میں صلح کرچکے ہیں۔ پھانسی کے خلاف اپیل پر فیصلہ ملزم کے حق میں ہونا چاہئے۔

سپریم کورٹ کے جج قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں تمام عدالتیں اپیلیں خارج کرچکیں جبکہ صدر نے بھی رحم کی اپیل کو مسترد کیا، وکیلِ صفائی نے استدعا کی کہ سزائے موت کو فریقین میں ہونے والی صلح کی بنیاد پر عمر قید میں بھی تو تبدیل کیا جاسکتا ہے، عدالت سزائے موت کو عمر قید مں بدلے۔

عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ عمر قید 14 یا 25 سال نہیں ہے بلکہ ملزم کو پوری عمر قید میں ہی رہنا پڑے گا۔ معاشرے پر کیا اثر پڑے گا اگر ہم 3 افراد کے قاتل کو سزا نہ دیں۔ بعد ازاں عدالت نے معاملہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کاسانحہ آرمی پبلک اسکول کی رپورٹ عام کرنے کا حکم

Related Posts