ڈاکٹر کی لاپرواہی نے نومولود بچے کی جان لے لی، دانیال کی انصاف کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر کی لاپرواہی نے نومولود بچے کی جان لے لی، دانیا ل کی انصاف کی اپیل
ڈاکٹر کی لاپرواہی نے نومولود بچے کی جان لے لی، دانیا ل کی انصاف کی اپیل

ملتان: قوم کے مسیحا موت کے سوداگر بن گئے،ملتان کے مشہور پرائیویٹ چناب اسپتال کے ڈاکٹر پیسوں کے لالچ میں انسانی جانوں سے کھیلنے لگے۔گائنی اسپیشلسٹ ڈاکٹر شاہدہ نے پیسوں کے لالچ میں ایک معصوم کی جان لے لی۔

ملتان کے رہائشی دانیا ل کے مطابق اس کی شریک حیات جب امید سے ہونے لگی تو وہ ہر ہفتے باقاعدہ چیک اپ کروانے کے لیے چناب اسپتال ڈاکٹر شاہدہ کے پاس آیا کرتا تھا۔ مگر ڈاکٹر شاہدہ نے پیسوں کے لالچ میں مختلف حیلے بہانے کرکے غیر ضروری ٹیسٹ کرواکے لاکھوں روپے بٹور لیے۔

دانیال کا کہنا تھا ڈاکٹر شاہدہ اسے تسلی دیتی رہی کہ بچے کی ڈلیوری نارمل ہوگی، مگر جب ڈلیوری کا وقت قریب آگیا تو ڈاکٹر شاہدہ نے کہا کہ آپریشن کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر شاہدہ نے مجھے کچھ دوائیاں لینے کے لیے باہر بھیج دیا اور کچھ ایسی میڈیسن لکھ دیں جو بازار سے بآسانی نہیں مل پا رہی تھی۔

دانیال نے بتایا کہ اسی دوران ڈاکٹر شاہدہ اور اسسٹنٹ ڈاکٹر ثنا نے موقع مناسب سمجھتے ہوئے بوڑھی والدہ جن کو نظر بھی نہیں آتا زبردستی ان سے پیپر سائن کر والیے اور آپریشن شروع کر دیا،آپریشن کے دوران ڈاکٹر ثنا مسلسل فون پر مصروف رہی اور غلط آپریٹ کی وجہ سے بچہ اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔

غلط آپریشن کی وجہ سے اپنے بچے کو کھونے کے بعد دانیال کی بیوی چار دن مسلسل شدید تکلیف میں رہنے کے بعد اب کچھ بہتری کی جانب آئی ہے، مگر اس جانب توجہ دینی ہوگی کہ آخر کب تک  قوم کے مسیحا پیسوں کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلتے رہیں گے۔

دانیال نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے درندے جو مسیحا کا روپ دھار کر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے، اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

Related Posts