ڈہرکی،شرط میں ہاری گئی رقم ادا نہ کرنے پر جھگڑا، 4خواتین شدید زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈہرکی،شرط میں ہاری گئی رقم ادا نہ کرنے پر جھگڑا، 4خواتین شدید زخمی
ڈہرکی،شرط میں ہاری گئی رقم ادا نہ کرنے پر جھگڑا، 4خواتین شدید زخمی

ڈہرکی: کبوتروں پر لگی شرط نے دو خواتین سمیت 4 افراد کو اسپتال پہنچا دیا۔10 ہزار روپے رقم شرط پر لگائی گئی تھی، رقم ادا نہ کرنے پر جیتنے والے گروپ نے 10سے زائد لوگوں کے ہمراہ شرط کی رقم نہ دینے والوں کے گھر پہنچ کر حملہ کر دیا۔قومی شاہراہ میدان جنگ بن گئی۔

ایک گروپ کی خواتین نے دوسرے گروپ کی خواتین کو اچھی طرح سے دھو ڈالا،ایک گھنٹے سے بھی زائد وقت تک قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے معطل، عورتوں کی لڑائی دیکھ کر مسافر پریشانی کے ساتھ ساتھ حیران رہ گئے۔

زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 کے لگ بھگ مرد و خوتین معمولی زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ 4 شدید زخمی خواتین کو اسپتال بھیجا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں طرف سے آزادنہ لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا تھا اور لاٹھیاں لگنے سے متحارب گروپوں کے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک گھنٹے تک نیشنل ہائی وئے ڈھرکی میدان جنگ بنا رہا۔

جھگڑے کے باعث دو طرفہ ٹریفک معطل ہو گیا کیوں کہ گزرنے والے ٹریفک کے ڈرائیور اور مسافر تماشہ دیکھنے کے لیے کھڑے ہو گئے،جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts