کراچی میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، شہر ی احتیاط کریں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر سندھ حکومت نے شہر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر نے بھی کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہرقائدمیں کوروناوائرس کے حوالے سے ہیلتھ پروٹوکولز پرعملدرآمدناگزیر قرار دیاہے۔

این سی او سی نے کراچی میں کورونا کے کیسز بڑھنے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاون کی سفارش کی ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 3 لاکھ 12 ہزار 263 کیسزسامنے آچکے ہیںجبکہ 6 ہزار 479 افراد اس موذی وبا کی وجہ سے اپنی جانیں گنواچکے ہیں۔

پاکستان میںکورونا وائرس کا پہلاکیس سندھ میں سامنے آیا اور آج پاکستان کے دیگر صوبوںکی نسبت سندھ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے ،سندھ میں کورونا کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 795ہے جبکہ نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کا کہناہے کہ گزشتہ روز پورے ملک میںسامنے آنیوالے نئے747 کیسز میں 365 صرف کراچی میں ہیں۔ ملک میں کورونا کی وبا میںکمی کی اطلاعات کے بعد شہریوں نے ایس او پیز پر عمل کرنا تقریبا ترک کردیا ہے جبکہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بھی دوبارہ کھل چکے ہیں تاہم کئی اسکولز میں اساتذہ اور عملے میںکورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سندھ میں 32ہزار سے زائد افراد اپنے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں یومیہ بنیاد پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے نمونے لیے جارہے ہیں، 28 سرکاری و نجی لیبارٹریاں ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 15 نجی و سرکاری لیبارٹریاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہی نہیں کر رہی ہیں۔انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کے نمونوں کی کولڈ چین برقرار نہ رکھی تو یہ نمونے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ضلع کشمور کے 2 ہزار 877 افراد کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں، دوسرا نمبر کراچی کا ضلع وسطی ہے جہاں 2 ہزار 265 افراد نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سکھر کے 2 ہزار 200، سجاول کے 1ہزار 741 ، نوشہرو فیروز کے 1ہزار 612، شہید بینظیر آبادمیں 1 ہزار 384 افراد کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں۔

دسمبر2019ءکے آخر میں چین میں نمودار ہونیوالا کورونا وائرس اب دنیا بھر میں 3 کروڑ38 لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور 10لاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں اور یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کورونافر ی قرار دیئے جانیوالے علاقوں میں وباءنے دوبارہ زور دکھایا اور جہاں تک کراچی کا تعلق ہے تو گنجا ن آباد شہر میں ایس او پیز پر عملدرآمد ایک انتہائی کٹھن کام ہے ۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کے پیش نظر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان کے نفاذ کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں کورونا کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد اور خاص طور پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی میں کورونا کے کیسز میں اضافہ قابل تشویش ہے اور انسانی جانوں کی حفاظت کے حوالے سے وفاق اور سندھ مکمل طور پر متفق دکھائی دیتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور وباءکے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔

Related Posts