ترک صدررجب طیب اردوان کامسئلہ کشمیرپرایک بارپھرپاکستان کی حمایت کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترک صدررجب طیب اردوان کامسئلہ کشمیرپرایک بارپھرپاکستان کی حمایت کااعلان
استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی مصیبتوں کا احساس کرنا چاہیئے، کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی مصیبتوں کا احساس کرنا چاہیئے، کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔

ترک صدر نے پاکستان کو بحری جہازوں کی فراہمی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ترک تعلقات برادرانہ اور مثالی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی مصیبتوں کا حساس کرنا چاہیے، کشمیر اور فلسطین کی صورتحال ایک جیسی ہے، انہوں نے کہا کہ 80لاکھ سے زائد کشمیری 5 اگست سے نظربند ہیں۔جبکہ کشمیری عوام بھارتی فوج کے مظالم کا دلیری سے مقابلہ کررہے ہیں، کشمیریوں کے حق میں آوازاٹھاتا رہوں گا۔

تقریب سےنیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نےبھی خطاب کیا ،نیول چیف کا کہنا تھا کہ لڑاکابحری جہازوں کی فراہمی پاک ترک بھائی چارے کا ایک اورثبوت ہے، مقبوضہ کشمیرکی صورت حال ہندوتواکے زہریلے نظریے کا نتیجہ ہے،5اگست کے بعد سےبھارتی مظالم کی انتہا ہے،مسئلہ کشمیرکی حمایت پرترک صدرکےشکرگزارہیں،جنرل اسمبلی میں ترک صدرکی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے۔

واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کو4 جنگی بحری جہازوں کی فراہمی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جن میں سے دو بحری جہاز پاکستان اور دو ترکی میں تیار ہوں گے۔

Related Posts