اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لئے ہندوستان کے غیرقانونی اقدامات اور ہندوستان کے متشدد اقدامات سے امن و سلامتی کو لاحق خطرہ سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے دہشت گردی کے ایک نئے باب آغاز کیا ہے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ ہندوستانی فوجیوں نے ایک سال سے زیادہ عرصے تک آٹھ ملین کشمیریوں کو غیر انسانی فوجی محاصرے میں رکھا ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے خط میں کشمیر میں مسلمان اکثریت سے ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی میں کو ختم کروانے پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ہندو برادری کا اسلام آباد میں بھارتی مشن کے سامنے دھرنا