صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی میر پور خاص اور سانگھڑ کا دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بھتیجے مطاہر علوی کورونا کے باعث انتقال کر گئے
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بھتیجے مطاہر علوی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

کراچی: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج سندھ کے شہر میر پور خاص اور سانگھڑ کا دورہ کریں گے جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا اور شہری انتظامیہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج صبح 11 بجے سے قبل میر پور خاص پہنچیں گے جہاں 11 بجے کے بعد مستحقین میں  راشن تقسیم کرنے کی تقریب ہوگی۔ دوپہر 12 بجے کے بعد میر پور خاص کی شہری انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوگی۔

بعد ازاں صدرِ مملکت دوپہر 1 بجے میر پور خاص سے سانگھڑ  کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔ سانگھڑ میں جام ذوالفقار کی رہائش گاہ پر دوپہر کا کھانا ہوگا۔ 3 بجے سانگھڑ میں بھی صدرِ مملکت مستحق افراد میں راشن تقسیم کریں گے۔تقریباً  ساڑھے 3 بجے صدرِ مملکت سانگھڑ کی شہری انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

سانگھڑ میں حکام سے ملاقاتوں کے بعد صدرِ مملکت 4 بج کر 10 منٹ پر واپس کراچی کیلئے روانہ ہوں گے جہاں 5 بجے کے بعد صدر ڈاکٹر عارف علوی گورنر ہاؤس پہنچیں گے۔ سانگھڑ اور میر پور خاص کے دوروں کا مقصد اندرونِ سندھ سیلاب کے باعث تباہ حال متاثرین کی مدد کرنا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: سندھ میں  سیلاب سے بہت نقصان ہوا۔بلاول بھٹو زرداری

Related Posts