کراچی میں معاشی حالات بہتر کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Macroeconomic indicators improving due to govt’s prudent policies: Ali Zaidi
مولانا فضل الرحمان چندہ جمع کرکے مال بنا رہے ہیں، علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ خراب سڑکوں کے باعث کراچی کے صنعتکاروں کو گھروں سے کام کرنا پڑ رہا ہے۔ معاشی حالات بہتر کرنےسے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

شہر قائد میں کاروباری حلقے کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ بڑے صنعتکار آج کل سائٹ ایریا یا کورنگی انڈسٹریل ایریا آمدورفت کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں اور بارش کے باعث راستے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سفارتی مشن میں کامیاب، مسئلہ کشمیر کا حل عالمی ضمیر کا امتحان ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزارتِ بحری امور میں اصلاحات کے حوالے سے علی زیدی نے کہا کہ شعبے کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے اگلے ہفتے سے عام فائلز کو ای فائل میں منتقل کرنے کا کام شروع کیا جارہا ہے۔ کراچی شہر پورٹ نہیں چلائے گا بلکہ پورٹ کراچی شہر کو چلائے گا۔ معیشت میں بہتری لانے کے لیے مسائل حل کرنا ضروری ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے انبار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ کراچی کے انتظامی امور درست کرنے سے انفراسٹرکچر میں بہتری پیدا ہوگی۔ اصلاحات اور جدتیں پیدا کرنے سے معیشت سمیت ہر شعبے میں ترقی ممکن ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہہ چکے ہیں کہ  معیشت کے شعبے میں بہتری  لا کر  پاکستان جلد دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا جبکہ  ملک میں تبدیلی آتی جا رہی ہے۔

 صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانا مشکل کام سہی، لیکن اگر ہم ریاست مدینہ نہ بھی بنا سکے تو اس کی طرف ایک قدم ضرور بڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جو تقریر کی وہ انتہائی خوبصورت تھی  جبکہ دورۂ امریکا کے دوران انہوں نے  ریاست مدینہ کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: معیشت میں بہتری لا کر پاکستان جلد دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا۔ ڈاکٹر عارف علوی

Related Posts