وزیر اعظم سفارتی مشن میں کامیاب، مسئلہ کشمیر کا حل عالمی ضمیر کا امتحان ہے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے‘ فردوس عاشق
بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے‘ فردوس عاشق

اسلام آباد:  معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سفارتی مشن میں کامیاب رہے، اب مسئلہ کشمیر کا حل عالمی ضمیر کا امتحان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو دُنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی مشن کشمیر میں ان کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے مظلوموں کا مقدمہ جاندار انداز میں دُنیا کے سب سے بڑے فورم اقوامِ متحدہ میں رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیرمملکت اور رہنما مسلم لیگ ن رانا افضل انتقال کر گئے

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی ضمیر کا امتحان یہ ہے کہ  اس موڑ پر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے  وہ تاریخ کے کس رُخ کا ساتھ دیتا ہے جبکہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ  مہذب دُنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کہہ چکی ہیں کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران کشمیریوں کے حق میں سب سے توانا آواز وزیر اعظم عمران خان کی ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پرزور اور ٹھوس انداز سے کشمیریوں کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔ وہ پاکستانی قوم اور کشمیریوں کی خواہشات و جذبات کو عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں:  گزشتہ سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے توانا آواز وزیر اعظم کی ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts