کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث پاک سری لنکاپہلاون ڈے منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سری لنکاسیریز،دوسراون ڈے ری شیڈول کردیاگیا
کراچی میں شدید بارش کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہونے کے بعد دوسرا ون ڈے بھی ری شیڈول کردیا گیا۔

کراچی:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، موسلادھار بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں صبح سےجاری موسلادھاربارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کا کا ٹاس بھی نہ ہوسکااورمیچ منسوخ کردیاگیا، تیز بارش کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جب کہ کھلاڑی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر بارش تھمنے کا انتظار کرتے رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں موجود انتظامیہ کی جانب سے گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کو سکھانے کی کوشش کی کی گئی لیکن باؤنڈری لائن کے اطراف بہت زیادہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے میچ شروع نہ ہوسکا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاک سری لنکا سیریز کا دوسرا میچ بھی بارش کے سبب متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہونے جارہاتھا اور اگر یہ میچ ہوجاتا تو کراچی 10سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرتا۔

مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد پاکستان کو اپنی تمام انٹرنیشنل سیریز بیرون ملک کھیلنی پڑی تھیں۔

دوسری جانب میچ کی سیکیورٹی کےلئے انتہائی جامع انتظامات کئے گئے ہیں، پانچ ہزار سے زیادہ پولیس اور رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

Related Posts