اسلام آباد:پاکستان بیت المال میں نوکریوں کے حصول کیلئے آنے والے امیدوار خوار،بیت المال انتظامیہ اور امیدواروں کے درمیان ہاتھا پائی کے دورا ن بیت المال کے ہیڈ آفس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ہزاروں امیداور بارش میں کھڑے ہونے پہ مجبور تھے جبکہ فی میل امیدواروں کی بڑی تعداد بارش میں بھیگنے پہ مجبور تھیں،104 خالی نشستوں پر ہزاروں بے روزگار واک ان انٹرویو دینے پہنچ گئے۔
بیت المال کے ملازمین کی جانب سے امیدواروں کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا گیا،امیدوار بارش میں بھیگتے رہے ہیں ،بیت المال میں انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: جعلی صحافی کی بے ضمیری، فون ٹاور لگانے کے نام پر شہری سے 5 لاکھ وصول