مقدمے میں حاضر نہ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقدمے میں حاضر نہ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
مقدمے میں حاضر نہ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی عدالت نے جنگلی جانوروں کو گھر میں پالنے کے خلاف مقدمے میں حاضر نہ ہونے کے باعث گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

غیر قانونی طور پر گھر میں مگر مچھ اور اژدھے پالنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنے والی پاکستانی  پاپ سنگر رابی پیرزادہ  کے خلاف مقدمے کی سماعت ماڈل ٹاؤن کچہری عدالت میں ہوئی، تاہم رابی پیرزادہ  مقدمے میں حاضر نہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: محسن عباس حیدر اور اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان عدالت نے خلع کا فیصلہ کردیا

رابی پیرزادہ کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ وارنٹ گرفتاری جاری نہ کیے جائیں، ابھی تک محکمہ وائلڈ لائف کی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی جاسکی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے الزام پر مبنی رپورٹ عدالت میں جمع کروانا ضروری ہے۔ 

Image result for rabi pirzada business recorder

بعد ازاں عدالت نے حکم عدولی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے لاہور پولیس کو حکم دیا کہ گلوکارہ کو گرفتار کرکے 11 اکتوبر تک پیش کیا جائے۔

عدالتی حکم کے مطابق رابی پیرزادہ کا 11 اکتوبر تک عدالت میں حاضر ہونا ضروری ہے، تاہم اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے باوجود رابی پیرزادہ کو ضمانت قبل از گرفتاری کا اختیار حاصل ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ  کو 2016ء میں غیرت کے نام پر قتل کرنے کے جرم میں عدالت نے مرحومہ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

 ملتان کی ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت  گزشتہ روز مکمل  ہونے کے بعد ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع نے فریقین کے دلائل، گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نے قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی

Related Posts