کراچی میں ہیوی ٹریفک عوام کو کچلنے میں مصروف، کورنگی میں خونی شاہراہ بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ہیوی ٹریفک عوام کو کچلنے میں مصروف، کورنگی میں خونی شاہراہ بن گئی
کراچی میں ہیوی ٹریفک عوام کو کچلنے میں مصروف، کورنگی میں خونی شاہراہ بن گئی

کراچی میں ہیوی ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے عوام کو کچلنے میں مصروف ہے جبکہ کورنگی اور لانڈھی میں خونی شاہراہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہیوی ٹریفک نے میاں بیوی کو کچل دیا، سٹی ایریا میں ہیوی ڈمپرز کو غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کے ساتھ دوڑانے کی اجازت دے دی گئی۔ گزشتہ 1 ماہ سے کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر ڈمپرز، ٹرالرز اور ہیوی گاڑیوں تلے انسانوں کے کچلے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہرِ قائد کے علاقے داؤد چورنگی سے سنگر چورنگی اور گودام چورنگی تک سڑک کراچی کی خونی شاہراہ بن گئی ہے جہاں عالمی روڈ سیفٹی قوانین کے برعکس کراچی کی شہری حدود میں ہیوی ٹریفک چلتی ہے جہاں ڈمپرز اور ٹرالرز کے حادثات پر ٹریفک پولیس اور حکام کی سردمہری سوالیہ نشان ہے۔

کچھ روز قبل ڈمپرز اور ٹرالرز نے پابندی کے اوقات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دادا دادی اور پوتے کو شہیدِ ملت روڈ پر کچل دیا جبکہ سنگر چورنگی پر 2 چچا زاد بھائی ٹرالرز کا نشانہ بنے۔ سرجانی ٹاؤن میں ڈمپرز نے ایک خاتون کو کچل کر اس کی جان لے لی۔

میاں بیوی کو کچلنے کا واقعہ شادمان ٹاؤن میں پیش آیا۔ لرزہ خیز حادثات کے باوجود کوئی ادارہ واقعات کا نوٹس لیتا دکھائی نہیں دیتا۔ شہری حدود میں ہیوی ٹریفک کی نقل و حمل کے خلاف آوازیں بلند ہونے پر حادثات کی وجہ بننے والی ہیوی گاڑیوں کی شناخت چھپائی جارہی ہے۔

عوامی مسائل کی شکایت کرنے والوں کو کورنگی اور گودام چورنگی کے ٹریفک اہلکار کارِ سرکار کے الزام میں لاک اپ میں بند کرنے اور مختلف مقدمات میں ملوث کرنے کی مبینہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاکت کی اصطلاح استعمال کرکے گاڑیوں کی شناخت کو چھپانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ماہا علی مبینہ خودکشی کیس،  چھاپے جاری

Related Posts