چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کااین 5راولپنڈی لاہور سیکشن کا تفصیلی دورہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman NHA visits Rawalpindi-Lahore Section of N-5

اسلام آباد :چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) سکندر قیوم نے ٹھوکر ہڈیارہ ڈرین منصوبے کو چوڑا کرنے کا کام اسی سال مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) سکندر قیوم نے قومی شاہراہ کی حالت ،شاہدرہ فلائی اوور کے مجوزہ منصوبے کی الائنمنٹ اور ٹھوکر ہڈیارہ ڈرین سڑک کو چوڑا کرنے کے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے قومی شاہراہ N-5 کے راولپنڈی لاہور سیکشن کا تفصیلی دورہ کیا،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

راولپنڈی لاہور سیکشن کا جائزہ لینے کے دوران چیئرمین این ایچ اے نے ہدایت کی کہ اس سیکشن پر کوئی پوٹ ہول نہیں ہونا چاہیے اور پوری سڑک پر یا سڑک کے ساتھ خاص طور پر راولپنڈی کینٹ ایریا میں این ایل سی دیوار کے سامنے،ٹھیکریاں اور وزیر آباد یونٹ میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ کے مقام پر پانی کھڑا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 13 ٹول پلازوں کو بہتر بنانے کا کام شیڈول کے مطابق اعلیٰ کوالٹی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جادہ موڑ جہلم کے مقام پر بہتری کا کام شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے۔

انہوں نے خصوصی ہدایت کی کہ منصوبے کی الائنمنٹ میں آنے والے درختوں کو ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر محفوظ رکھا جائے اور اس سلسلہ میں مقامی این جی اوز کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کی وسطی پٹی اور کرب اسٹونزکی صفائی یقینی بنائی جائے اور تمام متاثرہ کرب اسٹونزکی مرمت کی جائے۔

چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لاہور کے قریب مجوزہ شاہدرہ فلائی اوور کے مقام اور الائنمنٹ کا بھی جائزہ لیا،اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا،انہو ں نے اس منصوبے کا دستاویزی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اپنے دورے کے اختتام پر کیپٹن(ر) سکندر قیوم نے ٹھوکر ہڈیارہ ڈرین منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سڑک کو چوڑا کرنے کام اسی سال دسمبر تک مکمل کیا جائے،جس سے سڑک استعمال کرنے والوں کو خاطرخواہ سہولت حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں: واسا کی لائنیں تباہ، راولپنڈی کے شہری سیوریج کاپانی پینے پر مجبور

انہوں نے کہا کہ کراچی۔لاہور۔پشاور قومی شاہراہ N-5 ملک کی معاشی او ر معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کو صحیح حالت میں رکھنا این ایچ اے کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Related Posts