اقراء عزیز نے جنسی زیادتی کرنے والوں کو سرِ عام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقراء عزیز کی جنگ بندی کے بعد فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعائیں
اقراء عزیز کی جنگ بندی کے بعد فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعائیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اقراء عزیز نے جنسی زیادتی پر سرِ عام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ بچوں اور خواتین سے جنسی زیادتی کرتے ہیں انہیں عبرت کا نشان بنا دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اقراء عزیز نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔ جنسی زیادتی کے حوالے سے اقراء عزیز نے کہا کہ ایسے لوگوں کو عوام کے سامنے پھانسی پر لٹکا دینا چاہئے تاکہ لوگ ان سے عبرت حاصل کریں۔ 

اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ جنسی زیادتی کے معاملے میں دیگر افراد کی سوچ اور خیال مختلف ہوسکتا ہے تاہم میں یہ سمجھتی ہوں کہ جنسی زیادتی کے مجرم بلا خوف و خطر دیگر افراد کے درمیان کبھی نہیں رہ سکتے۔ ایسے جرائم کیلئے سخت سزا ضروری ہے۔

اقراء عزیز نے کہا کہ اگر ہم اِس جرم کی شرح میں کمی لانا چاہتے ہیں تو اس کی سزا سرِ عام پھانسی ہونی چاہئے۔ ایسے لوگوں کو عوام کیلئے مثالِ عبرت بنانا چاہئے تاکہ دیگر لوگوں کو کبھی یہ جرات نہ ہو کہ وہ یہ کام کرسکیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عزت سے روزگار کمانا ہر ایک کا حق ہے۔اقراء عزیز

Related Posts