کراچی: ملک میں 727نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہوگئی جبکہ مزید 21 اموات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 6ہزار14 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال واقعات کی تعداد 20ہزار886 ہے جبکہ ملک بھر میں 2لاکھ 54ہزار 286مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 727 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔
صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر 122016 ، خیبرپختونخوا میں 34ہزار324 ، بلوچستان میں 11ہزار780 ، اسلام آبادمیں 15ہزار122 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2ہزار105 ، گلگت بلتستان میں 2ہزار218 اور پنجاب میں 93ہزار571 مریضوں کااندراج کیا گیا۔
کورونا وائرس سے پنجاب میں 2ہزار231 ، سندھ میں 2ہزار211 ، خیبرپختونخوا میں 1ہزار213 ، اسلام آباد میں 167 ، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 55 اور گلگت بلتستان میں 55 افراد کی موت ہوئی۔
مزید پڑھیں:سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 357کیسزکا اضافہ