اسلام آباد، فول پروف سیکورٹی کا پول کھل گیا، نوجوان کی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اسلام آباد، فول پروف سیکورٹی کا پول کھل گیا، نوجوان کی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ
اسلام آباد، فول پروف سیکورٹی کا پول کھل گیا، نوجوان کی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ

اسلام آباد:شہر اقتدار میں پولیس کی ناقص کارکردگی کھل کا سامنے آگئی، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نوجوان کی فائرنگ، مسلح شخص کو کچھ دیر کے بعد حراست میں لے لیا گیا، ملزم مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں چوروں، ڈکیتوں اور قبضہ مافیا نے ڈیرے جما لیئے ہیں، مثالی پولیس کے مثالی کارناموں پر پولیس کے اعلی حکام پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے ڈکیتیوں اور چوریوں کا شروع ہونے والا سلسلہ اب پوش سیکٹرزتک پھیل چکا ہے، شہر اقتدار میں حکومتی وزرا اور ایم این ایز کے زیر سایہ قبضہ مافیا نے بھی اپنے پنجے گاڑ لیئے ہیں،وفاقی دارلحکومت امن و امان کی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔

ریڈ زون جیسے ہائی سیکورٹی زون میں مسلح شخص کا داخل ہونا، گشت کرنا اور فائرنگ کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے، تھانوں میں نااہل اور کرپٹ ایس ایچ اوز کی وجہ سے امن و امان کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، پولیس کے اعلیٰ افسران نے اسٹریٹ کرائمز اور قبضہ مافیا کی کارروائیوں پر مبینہ طور آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں سورج ڈھلتے ہی چور اور ڈکیٹ سرعام لوٹ مار کرتے نظر آتے ہیں،اسلام آباد کے لیئے کروڑوں کی لاگت سے تیار کردہ سیف سٹی پراجیکٹ بھی کرپشن کی نظر ہو چکا ہے،سیف سٹی پراجیکٹ زیادہ تر کیمرے اور لائٹس خراب ہیں، جبکہ سیف سٹی پراجیکٹ کا عملہ بھی صرف تنخواہیں لینے تک محدود ہے۔

اسلام آباد کے مختلف سیکٹر میں لگائی جانے والی پکٹس بھی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی بجائے مال بنانے میں مصروف ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر اقتدار کی سیکورٹی، امن و امان، قبضہ مافیا کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں کی جائیں۔

Related Posts