5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے،عمران اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan 'stands with Kashmiris: Imran Ismail said

کراچی :گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی سے سکھر ”یوم استحصال کشمیر ٹرین مارچ “کے شرکاءکو کینٹ اسٹیشن سے الوداع کیا۔اس موقع پرا راکین اسمبلی، عمائدین شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔شرکاء ہاتھوں میں کشمیر کا پرچم تھامے بھارتی غاصبانہ قبضہ اور مظالم کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔

گورنرسندھ ٹرین مارچ کے شرکاء سے ملاقات کی اور ان کے جذبہ کا سراہا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ آج کا ٹرین مارچ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ 5 اگست کے کے بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے کیونکہ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ بھارت ، انسانی اقدار کو پامال کرتے ہوئے کشمیر پر مظالم ڈھا رہا ہے ،ظلم و ستم کے شکار اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں یقین سے کہہ رہا ہوں کہ ظلم و ستم کی سیاہ رات کے خاتمہ کا وقت قریب آچکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سیاسی ، مذہبی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد ایک پیج پر ہیں آج ہر شخص سراپا احتجاج ہے ۔

گلیوں ، سڑکوں اور شاہراہوں پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا زبردست مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کا دیرپا حل نکالنا ہوگا ۔

وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں اجاگر کررہے ہیں وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 5اگست کو بھارت نے کشمیر کی شناخت چھیننے کی کوشش کی اور کشمیر میں کورونا کی آڑ میں کشمیریوں پر عرصہ حیا ت تنگ کیا جارہا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے جو نقشہ منظور کیا وہ پاکستانیوں کی خواہشات کے مطابق حقیقی نقشہ ہے ،بھارت جتنے طیارے خریدے گا پاکستان اتنی ہی چائے کی پیالی تیار کرے گا ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اصل طاقت طیارے نہیں جذبہ ایمانی ہے جو بھارت کے پاس نہیں جو نقشہ جاری کیا ہے وہ بھارت کے لئے وارننگ ہے۔

مزید پڑھیں:زمین پر کوئی بھی طاقت کشمیر کو حقِ خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی۔علی زیدی

گورنرسندھ نے کہا کہ بھارت میں ذرا بھی غیرت ہے تو وہ عالمی میڈیا کو سری نگر جانے کی اجازت دے ،بھارت نے سری نگر کو دہشت نگر بنادیا ہے ہم سری نگر کو امن نگر بنائیں گے ۔

Related Posts