ایسٹ زون پولیس کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار ،ایک فرار، مقدمات درج، تفتیش شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

5 accused arrested in East Zone police operations

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایسٹ زون پولیس کے مختلف تھانوں کی علیحدہ علیحدہ کامیاب کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ،ایک فرار ، اسلحہ، چھینی گئی موٹر سائیکلیں، نقدی، منشیات برآمد کر کے مقدمات درج اور تفتیش شروع کردی گئی۔

تھانہ گلستان جوہر پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے ملزم گرفتار کر لیا اورچرس برآمد کر لی ۔گرفتار ملزم عدنان عمر کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔مقدمہ نمبر 562/20 بجرم دفعہ 6/9 B درج کر لیا گیا ۔

دوسری کارروائی میں تھانہ گلستان جوہر پولیس نے 3ڈکیت گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم اوردیگر سامان و اسلحہ برآمد کر لیا،4ملزمان رکشے میں سوار ، شکایت کنندہ محمد سجاد سے گن پوائنٹ پر نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزمان کو تلاش کر لیا اور 3ملزمان عبداللہ ،ذاکر اور ندیم کو گرفتار کر لیا جبکہ چوتھا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزمان نے فرار ہونے والے ساتھی کا نام اسماعیل بتایا۔ گرفتار ملزمان و فرار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 560/20 بجرم دفعہ 397/34 مقدمہ الزام نمبر 561/20 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ اسلحہ ایکٹ درج کر لیا گیا ہے ۔مزید ملزمان کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے ۔

تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نےایک ملزم کوگرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ و چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ، ملزم محمد علی ولد میر زمان کے قبضہ سے ایک غیرقانونی ریوالور 32 بور 04 راونڈ زندہ بمعہ لوڈ میگزین بھی برآمد کر لیے۔

مزید پڑھیں:منظور کالونی میں بچی کو چھت سے پھینکنے والی ماں ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایک عدد موٹرسائیکل نمبر 6642 -KEC چوری شدہ برآمد کر لی جس کا مقدمہ تھانہ برگیڈ مقدمہ الزام نمبر 222/2020 بجرمدفعہ 23 (1) A SAA سندھ اسلحہ ایکٹ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم پر پہلے بھی مقدمہ الزام نمبر 131/2020 بجرم دفعہ 1(23)-A تھانہ نیو ٹاؤن سندھ اسلحہ ایکٹ میں درج تھا۔

Related Posts