ایف اے ٹی ایف کے 2 بلز منظور ہوئے، قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیرِ قانون

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وکلاء کو مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کرینگے،بیرسٹرفروغ نسیم
وکلاء کو مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کرینگے،بیرسٹرفروغ نسیم

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قومی سینیٹ سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 2 بلز منظور ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  سینیٹ سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2 اہم بلز پاس ہوئے جن میں سے ایک اقوامِ متحدہ سیکورٹی کونسل ایکٹ 1948ء کا ترمیمی بل ہے جبکہ دوسرا انسدادِ دہشت گردی سے متعلقہ  بل ہے۔

وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ مذکورہ قانون سازی سے ہمیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر دی گئی ڈیڈ لائن پر پورا اترنے میں مدد ملے گی جبکہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر بھی میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ عیدالاضحیٰ سادگی کے ساتھ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سماجی فاصلے اور ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ گزارئیے۔ کورونا وائرس سے ملک کو درپیش چیلنجز کو سامنے رکھئے تاکہ وائرس پر قابو پایا جاسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فروغ نسیم نےتیسری بار وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھالیا

Related Posts