ایف بی آر کا اہم اقدام، بڑی دکانوں پر انوائس مانیٹرنگ سسٹم لایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلز ٹیکس چوری روکنے کے لیے ایف بی آر کا اہم اقدام، بڑی دکانوں پر انوائس مانیٹرنگ سسٹم لایا جائے گا
سیلز ٹیکس چوری روکنے کے لیے ایف بی آر کا اہم اقدام، بڑی دکانوں پر انوائس مانیٹرنگ سسٹم لایا جائے گا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس چوری روکنے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر کی بڑی بڑی دکانوں پر انوائس مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے ایف بی آر حکام کے  اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیوٹی پارلرز، بڑی بیکری شاپس اور کریانہ اسٹورز میں سیلز کی درست مانیٹرنگ اور  سیلز ٹیکس چوری روکنے کے لیے انوائس مانیٹرنگ سسٹم کا دائرہ کار ایسی تمام شاپس کے ساتھ ساتھ ریٹیل آؤٹ لیٹس اور دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی کمپنیوں نے اپنی غلطیوں سے ہونے والا 157 ارب روپے کا نقصان صارفین پر ڈال دیا۔آڈیٹر جنرل

انوائس مانیٹرنگ سسٹم کا پائلٹ پروجیکٹ سب سے پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا۔ کامیابی کی صورت میں اسے پورے ملک کی بیکریوں، بیوٹی پارلرز اور کریانہ اسٹورز تک وسعت دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ڈھائی سال کے بعد بین الاقوامی بانڈز کی دُنیا میں دوبارہ قدم رکھنے کے لیے تیاری مکمل کر لی  جبکہ وزارتِ خزانہ نے  یورو بانڈ اور سکوک جاری کرنے کے لیے مالیاتی مشیروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

یورو بانڈ اور سکوک جاری کرنے کے لیے طلب درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ یورو اور سکوک بانڈز کے لیے الگ الگ مالیاتی مشیروں کے کنسورشیم کی خدمات حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیں: بین الاقوامی بانڈز کی دُنیا میں دوبارہ داخلے کے لیے پاکستان کی تیاری مکمل، مشیروں سے درخواستیں طلب

Related Posts