اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر کے ہسپتالوں میں 2 ہزار 277 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ جون کے آخر تک 1000 اور جولائی کے آخر تک 2000 آکسیجن بیڈز مزید فراہم کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ الحمد للہ آج تک 2 ہزار 277 بیڈز کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور مزید کام ابھی جاری ہے۔ میں این ڈی ایم اے کو وقت سے قبل ہدف پورا کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
جون میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کے جون کے آخر تک 1000 اور جولائی کے آخر تک 2000 آکسیجن بیڈز کا ملک بھر میں اضافہ کیا جائے گا. انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ الحمدللہ آج تک 2277 بیڈز کا اضافہ کیا جا چکا ہے مزید کام ابھی جاری ہی. NDMA کو وقت سے پہلے ہدف مکمل کرنے پر مبارکباد
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 22, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں 1000 بیڈز کا اضافہ کردیا جائے۔
ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ ہم نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں 1000 بیڈز کے اضافے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں 1000 بیڈز کے اضافے کا فیصلہ