پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر، 5 ہزار 639جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر، 5 ہزار 639جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر، 5 ہزار 639جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 66ہزار96 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 639 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 13نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  40مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک17 لاکھ58ہزار 551ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد17ہزار783ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ13ہزار553، پنجاب میں 90ہزار 444، خیبرپختونخوا میں 32ہزار243، بلوچستان میں 11ہزار 441، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 922، گلگت بلتستان میں1 ہزار 868جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 625کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر52ہزار 427فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ2 لاکھ 8ہزار 30افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 101افراد صحتیاب ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 90افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 2 ہزار 19افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار147،آزاد کشمیر میں 47، گلگت بلتستان میں 43، اسلام آباد میں160 جبکہ بلوچستان میں 133افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  فیصل آباد کا ہسپتال 4 ماہ بعد کورونا سے پاک قرار

Related Posts